ضمنی الیکشن میں آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں،ذکر اللہ مجاہد

ضمنی الیکشن میں آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ لاہور کے ضمنی الیکشن میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ ضمنی الیکشن میں بے دریغ پیسے کااستعمال کرکے الیکشن کمیشن کے قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ ضمنی الیکشن کے حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے  امیدوار اپنے حلقوں میں لوگوں کے ضمیر خریدنے اور حلقوں میں لاکھوں روپے مالیت کے بل بورڈز لگانے میں مصروف ہیں جن کو کوئی پوچھنے والے نہیں جو قابل مذمت اور الیکشن کمیشن کے اقدامات پر سوالیہ نشان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن کے عہدیدا را ن سے وفد کے ہمراہ ملاقات کے دوران کیا۔ جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، صدر اسلامک لائرز موو و منٹ لاہور نصر اللہ اولکھ  ایڈووکیٹ، سیکرٹری سیا سی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور عامر نثار خان، ممبر الیکشن سیل عامر نور خان و دیگر موجود تھے۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے  اس موقع پر الیکشن کمیشن  پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے ضمنی الیکشن میں شفاف  اور جمہوری طریقہ کار میں رکاوٹ بننے والے اورالیکشن رولز کی سرعام خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آئین کے مطابق کاروائی کی جائے                            

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -