آئی ایم ایف مذاکرات کی کامیابی سے مہنگائی کم ہو گی،سعدیہ تیمور

  آئی ایم ایف مذاکرات کی کامیابی سے مہنگائی کم ہو گی،سعدیہ تیمور

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ ئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد مہنگائی میں واضح کمی آئے گی۔عمران خان اور شوکت ترین کے آئی ایم ایف سے غلط معاہدے کے نتائج پوری قوم بھگت رہی ہے۔مفتاح اسماعیل ایک ذہین اور محنتی شخص ہیں وہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں کامیاب ہونگے۔عمرانی ٹولے نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اس کا ازالہ کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو جب بھی حکومت ملی معیشت ہچکولے کھاتی ملی،الحمد اللہ یہ مسلم لیگ کا اعزاز ہے ملک اور معیشت کو ٹریک پر واپس لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی مفتاح اسماعیل کا بڑا کارنامہ ہے۔

عمران خان اگلے 14ماہ اپنے کارکنوں کو صرف مس کالز ہی ماریں گے۔جعلی انقلابی لیڈر اب بار بار قوم کو بیوقوف نہیں بناسکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -