لوٹوں کوشکست دینے کی حکمت عملی تیار، مخدوم زین قریشی 

لوٹوں کوشکست دینے کی حکمت عملی تیار، مخدوم زین قریشی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (نیوز  رپورٹر)مخدوم زین حسین قریشی نے یوسی 45کے سینئر رہنما تحر یک انصاف رانا سجاد حمیدکی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
 کہا کہ عوام نے ضمیر فروش لوٹوں کو مسترد کر دیا ہے یہ ضمیر فروش عوام کا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں جس جگہ جاتے ہیں حلقے میں لوٹوں کی آواز ان کا پیچھا کرتی ہے ان لوٹوں اور ضمیر فروشوں نے تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 17 جولائی کو عوام ان لوٹوں کو بری طرح مسترد کردیں گے اور ثابت کریں گے آج ہر محب وطن پاکستانی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔ میں آج عمران خان کا نظریہ اور بیانیہ لیکر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں یہ ضمنی الیکشن تحریک انصاف کا کسی ایک سیاسی جماعت یا کسی ایک امیدوار سے نہیں تحریک انصاف کا مقابلہ امپورٹیڈ حکومت جنہوں نے مہنگائی کا نعرہ لگاتے ہوئے ملک کا دیوالیہ کردیا ہے۔امپورٹڈ حکومت ہر شعبہ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ لوگ خودکشیاں اور فاقے کرنے پرمجبور ہو چکے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں شدید اضافے نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے جس کا اثر زندگی کے ہر شعبہ پر پڑا ہے امپورٹڈ حکومت کے پاس معاشی بحران سے نکلنے کا کوئی حل نہیں اس صورتحال میں ملک کو عمران خان کی قیادت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال پوری ایمانداری کے ساتھ حکومت چلائی۔ جبکہ امپورٹڈ حکومت نے پہلے دو ماہ میں ہی ملک میں معاشی بحران پیدا کردیا یہ صرف اور صرف امپورٹیڈ حکمرانو ں کی نا اہلی کی وجہ سے پیش آیا۔ اس موقع پر ماسٹر الیاس سمیت رانا برادری رانا عبدالغفار،رانا وحید، رانا اشفاق، رانا وقاص، رانا حنیف، رانا فہیم، رانا جاوید، رانا وسیم، رانالقمان، رانا اقبال، رانا نعیم، رانا اشتیاق، رانا احتشام، رانا عرفان، رانا انور، رانا سمع اللہ، رانا محفوظ، رانا جنید، رانا محبوب، رانا عمردراز،رانا شہباز، چوہدری اسلم، رانا اصغر ودیگر نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کی۔ملتان۔ یوسی 45میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے مخدوم زین حسین قریشی، رانا سجاد حمید،ماسٹر الیاس، رانا عبدالغفار،رانا وحید، رانا اشفاق، رانا وقاص ودیگر خطاب کررہے ہیں