بینظیر بھٹو آخری وقت تک اپنے مشن پرکاربند رہیں،بیلم حسنین

بینظیر بھٹو آخری وقت تک اپنے مشن پرکاربند رہیں،بیلم حسنین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین بے نظیر بھٹو آخری وقت تک صبر و حوصلے سے اپنے مشن پر کاربند رہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید بی بی کا مشن جمہوری نظام اور مساوات پر مبنی معاشرے کا قیام اور قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کی تکمیل تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے تمام تر مشکلات کے باوجود اداروں کی مضبوطی اور آئین کی بالادستی کے لیے ہمیشہ جدو جہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے افکار کی روشنی میں وفاق اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو اپنا کر ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد جس طرح آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی اور ملک کو سنبھالا وہ قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم سب ملکر ملک کو درپیش چیلنجوں نے نکالنے میں کامیاب ہونگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -