محکمہ صنعت و تجارت کی نازیہ جبیں نے چائنہ سکیم ماڈل بازار کا دورہ کیا

محکمہ صنعت و تجارت کی نازیہ جبیں نے چائنہ سکیم ماڈل بازار کا دورہ کیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)چیف عالمی تجارتی تنظیم سیل محکمہ صنعت وتجارت نازیہ جبیں نے چائنہ سکیم ماڈل بازار کا دورہ کیا۔اشیائے ضرویہ کی قیمتوں اور صارفین کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔چیف ڈبلیو ٹی او سیل نے ماڈل بازار سے ملحقہ جوائے لینڈ میں تفریحی سہولیات کابھی معائنہ کیا۔چیف ڈبلیو ٹی او سیل نے ماڈل بازار میں شکایات سیل کا میکانیزم بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کینٹین اور پلے لینڈ ایریا بنانے کا جائزہ لیا جائے۔ چیف ڈبلیو ٹی او سیل نے کہا کہ ماڈل بازار حکومت کا  فلاحی اقدام ہے۔

 جس سے روزانہ ہزاروں افراد مستفید ہورہے ہیں۔ پنجاب کے 35ماڈل با زا ر و ں میں اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر مل رہی ہیں۔ صارفین نے ماڈل بازار میں بہترین انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -