لیگی رہنما نے سازش کے تانے بانے ادھیڑ کر رکھ دیے،شمسہ علی

      لیگی رہنما نے سازش کے تانے بانے ادھیڑ کر رکھ دیے،شمسہ علی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شمسہ علی نے کہا کہ لیگی رہنما کے انکشاف نے ساری سازش کے تانے بانے اُدھیڑ کے رکھ دیئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور خرم دستگیر نے آرمی چیف کی متوقع تعیناتی کو مشکوک بنانے کی کوشش کی ہے ن لیگی رہنماء نے اپنے منہ سے اعتراف کیا کہ ہمیں معیشت کی فکر سے زیادہ اپنی نااہلیوں کا ڈر تھا خرم دستگیر کا نیب کے100 ججوں کی تعیناتی کا اعتراف عمران خان کی بے لاگ احتساب پالیسی کی گواہی ہے۔

  جس سے ثابت ہو گیا کہ حکومتی قیادت اپنے آپ کو ریلیف اور عوام کو تکلیف دینے کی پالیسی پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ خرم دستگیر کے ذریعے ن لیگ کی قیادت اداروں کی ساکھ خراب کر رہی ہے خرم دستگیر کے بیان پر فوری طور پر انکوائری کمیشن بنایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -