مانگا منڈی میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت،انتظامیہ خاموش

  مانگا منڈی میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت،انتظامیہ خاموش

  

مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار)  مانگا منڈی شہر اور گردونواح میں مہنگائی عروج پر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ فیکٹریوں میں تیار ہونے والا کیمیکل ملا دودھ کھلے عام فروخت ہورہا ہے۔دودھ  130 سے160 روپے میں فروخت کیا جارہاہے۔ بیمار لاغر بڑے اور چھوٹے جانوروں کو گوشت  بھی سر عام فروخت کیا جارہا ہے۔ چھوٹے جانور کا گوشت 12 سو روپے سے لیکر 16سو اور بڑے جانور کاگوشت6سو روپے سے 8 سوروپے فی کلوگرام فروخت کیا جارہا ہے۔ سبزیاں بھی غریب عوام کی  پہنچ سے دور ہوچکی ہیں، چکن 450 سے لے کر 500 روپ فی کلوگرام سر عام فروخت کیا جارہا ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف اور ڈپٹی کمشنر لاہورسے مہنگائی پر قابو پانے اور مہنگے داموں خوردونوش کی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -