ڈپٹی کمشنر کے تندوروں پر چھاپے،نان روٹی کی قیمتوں کا جائزہ لیا

      ڈپٹی کمشنر کے تندوروں پر چھاپے،نان روٹی کی قیمتوں کا جائزہ لیا

  

لاہور (جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نان اور روٹی کی قیمتوں پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے اسلام پورہ کے علاقے کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر مجتبٰی بھروانہ بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی لاہور نے متعدد تندوروں پر جا کر نان اور روٹی کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ ڈی سی  نے نان اور روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے پر دو تندور مالکان کو جرمانے عائد کرنے کا حکم دیا۔ تندوروں پر نان اور روٹی لینے آئے ہوئے شہریوں سے بھی قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ نان 15 روپے اور روٹی 10 روپے میں فروخت ہونی چاہئے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ نان اور روٹی زائد قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کو معافی نہیں ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -