پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے تحفظ ناموس رسالت ریلیؐ نکالی

پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے تحفظ ناموس رسالت ریلیؐ نکالی

  

لاہور (پ ر) پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے تحفظ ناموس رسالتؐ ریلی نکالی گئی جس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق فضل اور ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عامر غفور مفتی، ضلعی صدر پیرا میڈیکس محمد ارشد بٹ سمیت ڈاکٹرز، نرسز اور ہسپتال کے دیگر ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سمز  پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور ایم ایس ڈاکٹر عامر غفور مفتی نے کہا کہ حضور پاکؐ کی ناموس کے لیے ہماری جانیں بھی قربان ہیں۔ بھارت میں حضور پاکؐ سے متعلق جو گستاخی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔ اس موقع پر ضلعی صدر پیر محمد ارشد بٹ نے کہا کے بھارتی پارلیمنٹ کی رکن کی جانب سے نبی پاک ؐکے بارے میں گستاخی قابل مذمت ہے۔ امت مسلمہ کو اس سے متعلق آواز اٹھانی چاہیے۔ ریلی سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی سے ہوتی ہوئی آؤٹ ڈور کے بعد شادمان چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران شاہد یونس،بابر گل، رفیق سہوترا، رحمت سندھو، لیاقت مسیح، مرزا رشید، فیصل جارج،لیاقت مسیح، مہر اویس، عثمان گجر، حافظ سجاد، خالد عمانوئیل، تنویر بٹ، رانا ابوبکر و دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -