مہنگائی کا طوفان خانہ جنگی کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے،ملک زمان نصیب

مہنگائی کا طوفان خانہ جنگی کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے،ملک زمان نصیب

  

لاہور(سٹی رپورٹر) اعظم کلاتھ مارکیٹ کے صدر ملک زمان نصیب نے کہا ہے کہ عوام میں اعتماد کی فضا بحال کرنے اور امید کی کرن پیدا کرنے کیلئے فی الفور عام انتخابات کی طرف پیش رفت بڑھائی جائے۔ سیاسی جمود کے حالات ملک کو مزید اندھیروں کی طرف لے کر جائیں گے۔ مہنگائی بے روزگاری کا بڑھتا طوفان ملک میں خانہ جنگی کے اسباب پیدا کرنے کی جانب مذموم قدم ہے۔ قومی و ملکی ادارے مقتدر قوتیں کاروبار زندگی اور معیشت کی گرتی ہوئی ساکھ کو مزید کمزور ہونے سے بچائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -