نظریاتی سمر سکول کے طلبہ کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی

نظریاتی سمر سکول کے طلبہ کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام موسمِ گرما کی تعطیلات میں طلبا کی نظریاتی، تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ میں جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے 22 ویں سالانہ تعلیمی سیشن کے پندرہویں روزسٹی ٹریفک پولیس لاہور ایجوکیشن ونگ کے افسران انسپکٹرفہمیدہ ذیشان،فیصل محمود، محسن عباس اور نصیر احمد پر مشتمل ٹیم نے نظریاتی سمر سکول کے طلباوطالبات کو ملٹی میڈیا کی مدد سے ٹریفک قوانین کے بارے میں آگہی فراہم کی۔ انسپکٹر فہمیدہ ذیشان نے کہا اپنی اور دیگر افراد کی سلامتی کیلئے ٹریفک قوانین کی پابندی کرنا نہایت ضروری ہے۔لوگوں کو حادثات سے بچانا ہمارامشن ہے۔ممتاز سیاسی و سماجی رہنما بیگم مہناز رفیع نے کہا کہ آپ ہمیشہ سچ بولیں، جھوٹ سے نفرت کریں اور تمیز کے دائرے میں رہ کر اپنے سے بڑوں کو بھی غلط کاموں سے روکیں۔کنوینر مادرملتؒ سنٹر پروفیسر ڈاکٹر پروین خان  نے بھی خطاب کیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -