سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے امتحانی مراکز کے دورے

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے امتحانی مراکز کے دورے

  

لاہور(پ ر)پرچہ کیمیسٹری کے دوران  سیکرٹری ہائر ایجوکیشن  پنجاب نجف اقبال کے امتحانی مراکز کے دورے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی اور لاہور کالج یونیورسٹی فار ویمن کے امتحانی مراکز کو وزٹ کیا۔   ایڈیشنل سیکرٹری بورڈز  ڈاکٹر ریحانہ الیاس اور ایڈیشنل سیکرٹری خالد پرویز بھی ان کے ہمراہ  تھے۔سیکر ٹری ہائیرنے امتحانی عملہ کوہدایت کی کہ وہ اپنے تعیناتی کے کارڈ گلے میں ضرور پہنیں اور کنٹرولر امتحانات کو حکم دیا کہ کسی بھی امتحانی عملے کے پاس اگر دوران امتحان  موبائل برآمد ہو تو اس کو فوری طور پرامتحانی  ڈیوٹی سے ہٹادیا جائے اور اس کے خلاف سخت ایکشن بھی لیا جائے۔ گرمی کی شدت کو سامنے رکھتے ہوئے امیدواروں کیلئے ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو بھی  یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بوٹی مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی بھی حکم دیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -