چین کے ڈپٹی قونصل جنرل نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا

چین کے ڈپٹی قونصل جنرل نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)چین کے ڈپٹی قونصل جنرل کاؤکی نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز، ڈائریکٹر ریجنل اینٹیگریشن سنٹر ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی و دیگر نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں چینی ڈپٹی قونصل جنرل کاؤکی نے کہا کہ چائنیز طلباء کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر پنجاب یونیورسٹی کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں تحقیقی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اور چین کی یونیورسٹیوں کے مابین مزید تعلقات کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا سے قبل 40 فیصد انٹرنیشنل سکالرشپس پاکستانی طلباؤ طالبات کو ملتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین میں پاکستانی طلباء  کی دوبارہ آمد شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستانی مصنوعات کے لئے بڑی مارکیٹ ہے۔ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی چین کے ساتھ عوامی رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے اساتذہ و طلباء  کو خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین تجارتی، معاشی، ثقافتی، تعلیمی و عوامی تعلقات فروغ دینے میں کردار ادا کریں گے۔

 ڈینز نے مختلف تعلیمی شعبہ جات میں باہمی تعاون کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -