کراچی،فیصل اسلامی کی Ascendant سے شراکت داری

کراچی،فیصل اسلامی کی Ascendant سے شراکت داری

  

کراچی (پ ر)فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے پاکستان کی سب سے بڑی ہاسپیٹلیٹی ٹیکنالوجی کمپنی Ascendant کی شراکت داری میں اپنے صارفین کے لیے ہوٹل بکنگ کا پلیٹ فارم متعارف کرادیا ہے۔ اب فیصل بینک کی ویب سائٹ www.faysalbank.com کے ذریعے باآسانی آن لائن ہوٹل کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔فیصل بینک کی ویب سائٹ کے ذریعے پاکستان کے 50 شہروں کے 1600 سے زائد ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ فیصل بینک پاکستان کا صف اول کا اسلامی بینک ہے، جس کو گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ (جی آئی ایف اے) سے حقدار قرار دیا گیا ہے۔ فیصل اسلامی کا یہ اقدام ملکی سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس کے علاوہ بینک بیرون ملک سفر کے خواہشمند صارفین کی سہولت کے لیے بین الاقوامی ہوٹلوں کی بکنگ بھی اس سروس میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ہوٹل بکنگ پلیٹ فارم متعارف کرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس اینڈ پیمنٹ سروسز انیق ملک نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے صارفین کو بہترین بینکنگ سروسز ان کی دہلیز پر پہنچانا چاہتے ہیں۔ فیصل بینک صارفین کی آسانی کے لیے جدید خدمات اور ڈیجیٹیلائزیشن پر یقین رکھتا ہے۔ Ascendant سے اشتراک کے بعد ہمارے صارفین نہ صرف پاکستان بھر میں کسی بھی ہوٹل کے کمروں کے ریٹ چیک کرسکتے ہیں، بلکہ ہماری ویب سائٹ کے ذریعے اپنے بینک اکاؤنٹس، ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈز کے ذریعے آن لائن ادائیگی بھی کرسکتے ہیں۔Ascendant کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آندرے پرائیویٹیر کا کہنا تھا کہ ہماری کمپنی پاکستان کے 80 فیصد سے زائد ہوٹلوں پر رئیل ٹائم ریٹس اور دستیابی کی پیش کش کرنے والی واحد

 ہاسپیٹلیٹی فرم ہے۔ ہم صارفین کے لیے آن لائن بکنگ کے تجربے کو بہتر بناکر سیاحت کے شعبے کی خدمت کررہے ہیں۔ فیصل بینک سے اس اسٹریٹجک اتحاد کے بعد صارفین اب فیصل بینک کی ویب سائٹ پر اس پلیٹ کے ذریعے آسانی سے بکنگ اور ادائیگی کرسکتے ہیں۔ جلد ہی یہ سروس موبائل اَیپ پر بھی لاؤنچ کردی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -