نوشہرہ‘ ڈیرہ میں پٹواری کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نوشہرہ‘ ڈیرہ میں پٹواری کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)انجمن پٹواریان و قانون گویان ضلع نوشہرہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد ملزمان کے ہاتھوں  پٹواری کو بے گناہ قتل کے خلاف سراپا احتجاج صوبائی صدر کی ہدایت کے مطابق پٹوار خانے بند رہے مظاہرین نے کی قیادت ضلعی صدر کاشف خان خویشگی اور دیگر کر رہے تھے مظاہرین نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بے گناہ قتل ہونے والے محمد عاطف کی قتل کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ بھر میں  آئے روز پٹوار برادری کو مختلف طریقوں سے حراساں اور قتل کیا جا رہا ہے جس سے خیبر پختونخواہ بھر کی پٹوار برادر ی عدم تحفظ کی شکار ہے حکومت ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل ہونے والے پٹواری محمد عاطف کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں اس سلسلے میں انجمن پٹواریان و قانون گویان ضلع نوشہرہ کے صدر کاشف خان خویشگی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں  پٹواری محمد عاطف کو نامعلوم ملزمان نے بے گناہ قتل کیا ہے اور صرف یہ ہی نہیں بلکہ خیبر پختونخواہ بھر میں پٹواربرادری عدم تحفظ کی شکار ہے انہوں نے کہا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پٹوار برادری کو تحفظ فراہم کریں اور شہید محمد عاطف پٹواری کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں۔

اش

مزید :

پشاورصفحہ آخر -