قمار باز گرفتار، داو پر لگی رقم 26 ہزار روپے برآمد

قمار باز گرفتار، داو پر لگی رقم 26 ہزار روپے برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ تہکال پولیس نے یونیورسٹی روڈ سے متصل علاقہ شاہین ٹاون میں واقع نجی ہاسٹل میں قمار بازی میں مصروف پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں جو نجی ہاسٹل میں قمار بازی میں مصروف تھے، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے نقد اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے  تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ تہکال پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شاہین ٹاون میں واقع ایک نجی ہاسٹل میں چند ملزمان قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ تہکال نعیم خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر قمار بازی میں مصروف پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جن میں محمد اسلم،بخت محمد،اخترعلی،مقصوداور زر محمد شامل ہیں جہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے نقد اور آلات قمار بازی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -