خطرناک راہزن، ڈکیت گروہ گرفتار، اسلحہ برآمد

خطرناک راہزن، ڈکیت گروہ گرفتار، اسلحہ برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ انقلاب پولیس نے شہر کے نواحی علاقہ میں سرگرم خطرناک دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق بناتے کلے سے ہے جو کسی سنگین واردات کی غرض سے نواحی علاقہ میں موجود تھے جو راہزنی، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں، خفیہ اطلاع پر گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی اور ڈکیتی سمیت مختلف دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے، دونوں ملزمان کے قبضہ سے جدید خود کار اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے جنہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتار ی بھی جلد متوقع ہے، دونوں ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے  تفصیلات کے مطابق تھانہ انقلاب پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ علاقہ ٹیلہ بند روڈ پر چند مسلح ملزمان کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ انقلاب افتخار احمد نے فوری کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر دو مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت ذیشان ولد سید کریم اور عرفان اللہ ولد نصراللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں ملزمان ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں جنہوں نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -