رحمت للعالمین ؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرینگے: حمایت اللہ مایار

رحمت للعالمین ؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرینگے: حمایت اللہ مایار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
      مردان (بیورورپورٹ) حضور ﷺ محسن انسانیت ہے اور رحمتہ اللعالمین کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار میئر مردان حمایت اللہ مایار نے وطن واپسی پر سٹی لوکل کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر اجلاس میں منتخب چیئرمینوں اور کونسلرز، مختلف محکموں کے افسران، میڈیا نمائندگان اور دیگر عوامی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میئر مردان حمایت اللہ مایار کا کہنا تھا کہ حضور ﷺ کی وجہ سے یہ دنیا آباد ہے۔ بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے حضرت محمد ﷺ کی شان میں توہین آمیز بیانات اور گستاخی ایک بڑا ظلم ہے۔ جس سے تمام مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخی کرنے والے معلون بی جے پی رہنماؤں کو سزا دی جائے۔میئر مردان نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ ہم اپنی زندگی نبی کریم ﷺ کے ہدایات کے مطابق کریں تاکہ کسی کو گستاخی کرنے کی جرات نہ ہو۔ مہنگائی، بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ کے حوالیسے میئر مردان حمایت اللہ مایار کا کہنا تھا کہ تقریباً 46 فیصد سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں غریب اپنے بچوں کے لئے بنیادی دو وقت کی روٹی کا انتظام نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ بجلی اس صوبے کی پیداوار مگر صوبے کے ساتھ غیروں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ پنجاب اور دیگر اضلاع لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے مگر صوبے کے عوام کا گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جینا حرام ہوچکا ہے۔میئر مردان نے کہا کہ ہم عوامی  نمائندے ہیں اور عوام کا درد ہمارا درد ہے اور عوام کا ہم سے تواقعات ہیں۔ میئر مردان نے کہا کہ صوبائی حکومت بھی اگر چاہے تو عوام کو مہنگائی میں ریلیف دے سکتی ہے۔اجلاس میں چیئرمینوں نے اجلاس کے ایجنڈے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بی جے پی رہنماؤں کی جانب حضور ﷺ کی شان میں گستاخی اور بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے مذمتی قراردادیں پیش کئے جس کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔سٹی لوکل کونسل اجلاس کے بعد میئر مردان حمایت اللہ مایار کی سربراہی میں منتخب نمائندوں، ممبران، عوامی نمائندگان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی اور بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف کمشنر مردان کے آفس کے سامنے بھر پور احتجاج کیا۔