مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ناگزیرہے، ظہور شاکر

مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ناگزیرہے، ظہور شاکر

  

پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی مذہبی ہم آہنگی کانفرنس انتظامات بارے سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور محمود اسلم وزیر کے دفتر میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی مشیر اوقاف و مذہبی امور ظہور شاکر، معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ، ایم پی اے ولسن وزیر، چیف خطیب طیب قریشی، قاری روح اللہ مدنی، ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور عبدالغفور ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کو مذہبی ہم آہنگی کانفرنس بارے انتظامیہ اور لائحہ عمل پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ اس حوالے سے مشیر اوقاف و مذہبی امور اور دیگر شرکا نے اپنی تجاویز اور آرا پیش کئے، جبکہ تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا گیا بھی لیا گیا۔سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور محمود اسلم وزیر نے کانفرنس کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات جاری کئے، انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کانفرنس کا انعقاد پورے صوبے کے لئے ایک خوش آئند بات ہے جس سے صوبے میں بین المذاھب ہم آہنگی کو نہ صرف فروغ ملے گا بلکہ بھائی چارے کو بھی تقویت ملے گی۔ اس موقع پر مشیر اوقاف و مذہبی امور ظہور شاکر کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی کانفرنس کی افادیت کو دیکھتے ہوئے اس کو نچھلے سطح پر بھی منعقد کیا جائے گا جبکہ انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ اگلے بجٹ میں مذہبی ہم آہنگی کانفرنسز کے انعقاد کے لئے فنڈز بھی مختص کئے جائینگے۔ اجلاس میں تمام شرکا نے مذہبی ہم آہنگی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کئے۔ سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور نے کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بار مذہبی ہم آہنگی کانفرنس کا انعقاد منفرد انداز میں کیا جائیگا جس میں تمام مذاہبِ کے نوجوانوں کو بھی مدعو کیا جائے گا جس سے نوجوانوں میں بھائی چارے کے حوالے سے بہت اچھا تاثر جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -