بارش کیدوران ڈبلیو ایس ایس پی عملہ رات بھر ڈیوٹی دیتا رہا

بارش کیدوران ڈبلیو ایس ایس پی عملہ رات بھر ڈیوٹی دیتا رہا

  

پشاور (سٹی رپورٹر) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کا عملہ بارش کے دوران رات بھر ڈیوٹی دیتا رہا جہاں جہاں پانی امڈ آیا اسے بروقت نکالا گیا بعض علاقوں میں پلاسٹک تھیلوں اور گندگی کی وجہ سے نالیوں میں نکاس میں رکاؤٹ آئی جسے بروقت دور دیا گیا، سینئر مینجمنٹ حکام فیلڈ میں موجود اور ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کرتے رہے۔ بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر عملے کو پہلے سے الرٹ رکھا گیا تھا، ہاٹ سپاٹس پر ضروری مشینری اور آلات پہنچا دیئے گئے تھے عملے کے بروقت رسپانس کے باعث شہر میں بارانی پانی کو بروقت کنٹرول کیا گیا، ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے ٹیمیں سٹینڈ بائے رکھی گئی تھیں۔ محلہ جیون مل، ہشتنگری، کریمی ہاؤس، گلبہار، یونیورسٹی روڈ، کوہاٹ روڈ، شاہی کھٹہ اور دیگر نشینی علاقوں میں امڈ آنے والا بارانی پانی فوری نکالا گیا۔ بارش تھمنے کے بعد بدھ کی صبح بڑی سڑکوں کو صاف کیا گیا جبکہ شہر بھر میں بھی معمول کے مطابق صفائی آپریشن کیا گیا جن علاقوں میں اضافی عملے کی ضرورت تھی وہاں خصوصی ٹیمیں بھیجیں گئیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حسن ناصر نے مینجمنٹ حکام اور عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور بارش کے دورران آپریشن پر عملے کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ مزید بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر عملے کو چوکس رکھا گیا ہے، ٹیمیں سٹینڈ بائے ہیں۔ سینئر مینجمنٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گندگی اور پلاسٹک تھیلوں کو صرف مقررہ مقامات پر پھینکیں، گھروں کے سامنے نالیوں کو صاف رکھیں، ممکنہ بارش میں جہاں پانی بھر آئے فوری طور ڈبلیو ایس ایس پی کو اطلاع دی جائے۔بارش کے پیش نظر ڈبلیو ایس ایس پی عملہ دن رات ڈیوٹی انجام دے رہا ہے، صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -