احساس محرومی ختم کرنے کیلئے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شرو ع کئے: ارشد ایوب خان 

احساس محرومی ختم کرنے کیلئے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شرو ع کئے: ارشد ایوب خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی ارشد ایوب خان نے قبائلی ضلع خیبر میں جبہ ڈیم کے تعمیر کے منصوبے پر تعمیراتی کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا  ہے کہ جبہ ڈیم سے پشاور اور خیبر کی دس لاکھ آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگا. جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 37982 ایکڑ فٹ ہوگی اور جس سے نہ صرف وادی خیبر کو سیلاب سے محفوظ کیا جائے گا۔ جبکہ قبائلی ضلع خیبر اور پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح بھی  بلندہوجائے گی اسی طرح مستقبل میں پانی کے کمی کے اثرات سے یہ علاقے محفوظ بھی ہو جا ئینگے۔جبہ ڈیم سے وسیع اراضی کو سیراب کرنے کے ساتھ ساتھ دور درازعلاقوں کے رہنے والوں کو پینے کا صاف پانی بھی دستیاب ہوگا. انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع کی احساس محرومی ختم کرنے کیلئے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں جن میں جبہ ڈیم قابل ذکر ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے قبائلی اضلاع میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ آبپاشی کے کمیٹی روم میں منعقدہ جبہ ڈیم منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت  کرتے ہوئے کیا. اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی آیاز خان، ایڈیشنل سیکرٹری، ڈی جی سمال ڈیم صاحبزادہ شبیر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر جبہ ڈیم سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی. اجلاس میں صوبائی وزیر آبپاشی ارشدایوب خان کو جبہ ڈیم پر ابتک کے پیشرفت اور ڈیزائن پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جبہ ڈیم کی تعمیر پر لاگت کا تخمینہ دس ارب روپے ہے اور یہ منصوبہ چار سال کی مدت میں مکمل ہوگا اس منصوبے کی تکمیل سے وسیع اراضی کو سیراب کرنے کے ساتھ ساتھ اس ڈیم سے جمرود، شاہ کس اور حیات آباد کی وسیع آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا. جبکہ پانی کی زیرزمین سطح کو مزید نیچے جانے سے روکا جائے گا. یہ منصوبہ دسمبر 2026 تک مکمل کیا جائے گا. صوبائی وزیر آبپاشی نے بریفیگ میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے منصوبے کے حوالے سے موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں. انہوں نے منصوبے پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو مقررہ  مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام اس سے بھرپور طریقے سے مستفید ہوسکیں.انہوں نے جبہ ڈیم منصوبے کے  عملے کے کام کی تعریف بھی کی۔ صوبائی وزیر آبپاشی ارشدایوب خان نے مزید کہا پانی ہمارا  قیمتی سرمایہ ہے اور اس کا صحیح استعمال ہم سب کی ذمہ داری ہے جبکہ پانی کا ضیائع روکنا ہمارے لئے انتہائی اہم ہے پانی کو ذخیرہ کرنا اور ان کو آبپاشی کیلئے استعمال کرنے سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور صوبہ عذائی خودکفالت کی جانب گامزن ہوگا.تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے بلاتفریق صوبے بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں جس کی نظیر نہیں ملتی.جسکی ماضی میں محکمہ آبپاشی صوبے کو بہترین انداز سے آبپاشی کرنے کی جانب گامزن ہیں۔