ڈیرہ‘ حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘ ناقص صورتحال پر شاپ سیل

ڈیرہ‘ حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘ ناقص صورتحال پر شاپ سیل

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل فوڈسیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان اور ڈائریکٹر آپریشنز الطاف حسین  کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد احمد کی زیر نگرانی فوڈسیفٹی ٹیم کی تحصیل پہاڑ پور میں کاروائیاں، اشیا خوردونوش کا معیار چیک کیا اور مزید بہتری کیلئے امپرومنٹ اور لائسنس نوٹسز کا اجراء، صفائی کی ناقص صورتحال پر بریانی شاپ سیل، مالکان کو جرمانہ عائد۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل فوڈسیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان اور ڈائریکٹر آپریشنز الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد احمد کی زیر نگرانی فوڈسیفٹی آفیسرز فبیحہ اور انیلہ کے ہمراہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافاتی علاقے پہاڑ پور میں کارروائی کی۔کارروائی کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیم نے دوکانوں میں موجود اشیا خوردونوش کا معیار چیک کیا اور مزید بہتر کرنے کیلئے امپرومنٹ نوٹس دیئے جبکہ متعدددکانداروں کو فوڈ اتھارٹی کے لائسنس بنوانے کیلئے لائسنس نوٹسز بھی جاری کیئے۔علاوہ ازیں فوڈسیفٹی ٹیم نے ایک بریانی کی دوکان کو صفائی کے انتظامات بہتر نہ ہونے پر سیل کر کے جرمانہ عائد کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -