ڈیرہ‘ لین دین کا تنازعہ‘ باپ بیٹے کی فائرنگ سے مخالف جاں بحق

ڈیرہ‘ لین دین کا تنازعہ‘ باپ بیٹے کی فائرنگ سے مخالف جاں بحق

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)لین دین کے تنازعہ پر تھانہ شہید نواب خان(پنیالہ) کٹہ خیل میں باپ بیٹے نے مخالف شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شہید نواب خان(پنیالہ) میں کٹہ خیل کے رہائشی اسماعیل ولد عبداللہ نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا بھائی 27سالہ محمد اسحق سودا سلف کی خریداری کیلئے امجد نامی شخص کی دوکان کے باہر موجود تھا کہ اس اثنا میں ملزمان باپ بیٹوں سمیع اللہ اور اس کے والد اسماعیل نے فائرنگ کردی جس سے میرا بھائی اسحق زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گیا، وجہ عداوت لین دین کا تنازعہ بیان کی گئی ہے۔ تھانہ شہید نواب خان(پنیالہ) پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر ملزمان باپ بیٹے کیخلاف اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -