ایل ایچ ڈبلیوز کا اپ گریڈیشن و دیگر مطالبات کیلئے احتجاج

ایل ایچ ڈبلیوز کا اپ گریڈیشن و دیگر مطالبات کیلئے احتجاج

  

پشاور(سٹی رپورٹر)لیڈی ہیلتھ ورکرز خیبر پختونخوا نے اپنے اپگریڈیشن اور دیگر مطالبات کیلئے صوبائی اسمبلی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں بڑی تعداد میں لیڈی ہیلتھ وکرز نے شرکت کی مظاہرے کی قیادت ثوبیہ ناز اور دیگر خواتین لیڈی ہیلتھ ورکرز کر رہی تھیں۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پپر انکے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کو سکیل 9 تک اپگریڈ کیا جائے،سروس سٹرکچر میں سنیارٹی ے مطابق سکیل 15میں ترقی دینے سمیت  تمام ہیلتھ ورکرز کو دیگر ملازمین ی طرح کنونس الاؤنس دیا جائے اور ائی ایچ پی،ایل ایچ ویز کو مستقل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -