کراچی میں لمپی وائرس کے شکار جانور سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے

کراچی میں لمپی وائرس کے شکار جانور سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے

  

کراچی(سٹاف رپورٹر) سندھ بھر میں لمپی سکن وائرس سے متاثر مویشیوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جب کہ کراچی میں وائرس کے شکار جانور سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے۔عید الاضحی سے قبل جہاں صوبے بھر میں مویشی منڈیاں قائم ہو رہی ہیں، وہیں مویشیوں پر لمپی سکن وائرس کے حملے بھی بڑھ رہے ہیں۔  محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق صوبے میں لمپی سکن وائرس سے متاثر اندراج شدہ جانوروں کی تعداد 53 ہزار 393 ہو گئی ہے جب کہ 571 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔محکمہ ذرائع کے مطابق وائرس کے سب سے زیادہ کیس کراچی میں رپورٹ ہوئے، جن کی تعداد 20 ہزار 907 ہو چکی ہے جب کہ تازہ اعداد شمار کے مطابق کراچی میں آج مزید 26، حیدر آباد میں 6، ٹنڈو محمد خان میں 3، عمر کوٹ میں 4، سانگھڑ میں 5 مویشیوں میں لمپی سکن وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اس کے علاوہ مٹیاری میں 3، شہید بینظیر آباد میں 2، گھوٹکی میں 4، سکھر میں 3، جیکب آباد میں 4، کشمور میں 5 مویشی لمپی سکن وائرس سے متاثر ہوئے۔ اس وقت صوبے بھر میں مجموعی طور پر 5 ہزار 363 مویشی وائرس میں مبتلا ہیں جب کہ 47 ہزار 459 مویشی کامیاب علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 27 لاکھ سے زائد مویشیوں کو لمپی سکن وائرس سے بچا کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -