دعا زہرا کے والد کی سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

دعا زہرا کے والد کی سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)دعا زہرا کے والد نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایک اور درخواست دائر کر دی۔دعا زہرا کے والد نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ دعا زہرا نے اپنے انٹرویو میں ملک سے باہر جانے کا ذکر کیا ہے۔درخواست گزارنے کہاکہ دعا زہرا کو میڈیا پر انٹرویوز اور ملک سے باہر جانے سے روکا جائے، بیٹی کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا جائے۔درخواست گزار نے مزید کہاکہ 20 جون کو درخواست گزار کو پراسیکیوشن فائل تک رسائی دی گئی ہے، ظہیر احمد کے بیان کے مطابق وہ 3 سال سے دعا سے رابطے میں تھا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ظہیر سے رابطے کے وقت دعا زہرا کی عمر 11 سال تھی، ظہیر جانتا تھا کہ دعا زہرا اپنا گھر چھوڑ رہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -