عوامی مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں: فیصل امین گنڈا پور 

    عوامی مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں: فیصل امین ...

  

        پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی سردار فیصل امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے جس کے ہمیشہ دیرپا نتائج برآمد ہوئے ہیں ریگی للمہ ٹاؤن شپ میں کوکی خیل قبیلے کے باقی ماندہ اراضی تنازعات و خدشات بھی اسی تناظر میں خوش اسلوبی سے دور کر دئیے جائیں گے وہ اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں رکن صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی کی زیر قیادت کوکی خیل قبیلے کے ایک جرگہ سے بات چیت کر رہے تھے جس نے اپنے بعض مسائل و معروضات سے انہیں آگاہ کیا وزیر بلدیات نے وفد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ ریگی للمہ ٹاؤن میں اراضی تنازعہ کے حل کیلئے وزیر خزانہ سمیت متعلقہ وزراء، ارکان اسمبلی اور کوکی خیل زعماء پر مشتمل کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کی جائے گی جس کیلئے وہ وزیراعلی کی رضامندی حاصل کر چکے ہیں اور عنقریب انکی منظوری سے اس کمیٹی اور دائرہ کار کا اعلان بھی کر دیا جائے گا ضلع خیبر میں ٹی ایم ایز کی کارکردگی سے متعلق سردار فیصل امین کا کہنا تھا کہ تمام ضم اضلاع میں بلدیاتی نظام متعارف کر دیا گیا ہے صوبائی حکومت وہاں بلدیاتی نظام کو بھرپور فعال بنا رہی ہے اور ٹی ایم ایز کو مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کے علاؤہ جدید مشینری اور ساز و سامان مہیا کیا جا رہا ہے جسکی بدولت وہاں بھی عوام کے تمام مسائل انکی مرضی سے مقامی سطح پر حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم اضلاع میں ہائی رائز کمرشل بلڈنگز اور مارکیٹوں کی تعمیر اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گی تاکہ مقامی لوگوں کی معاشی حالت بہتر بنائی جائے انہوں نے دیگر مسائل کے مناسب سطح پر ازالے کا بھی یقین دلایا۔

مزید :

صفحہ اول -