حکومت زلزلہ زدگان کی اس دکھ کی کھڑی میں برابر کی شریک ہے: بیر سٹر محمد علی سیف

  حکومت زلزلہ زدگان کی اس دکھ کی کھڑی میں برابر کی شریک ہے: بیر سٹر محمد علی ...

  

     پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ افغانستان زلزلہ زدگان کے لئے خیبر پختون خوا حکومت نے طبی سامان اور امدادی ٹیمیں سٹینڈ بائے کر دی ہیں اور جیسے ہی افغان حکام اجازت دیں تو امدادی ٹیمیں اور طبی سامان روانہ کردیا جائے گا انھوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں 2 جدید سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتالوں  شولم اور توئی کولہ میں افغان زلزلہ زدگان کو طبی امداد دینے کے لئے بیڈز مختص کئے گئے ہیں جن میں جنرل اور آرتھوپیڈک سرجنز سمیت طبی عملہ تعینات  کیا گیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے افغان زلزلہ زدگان کو طبی امداد کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کیا معاون خصوصی نے کہا کہ شمالی  وزیرستان میں ہر قسم سہولیات سے مزین ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بھی بیڈز مختص کئے جائینگے، انھوں نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ افراد کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے  شمالی  وزیرستان ہسپتال میں پہلے سے سپیشلسٹ آرتھوپیڈک اور جنرل سرجینز تعینات ہیں جہاں ضرورت پڑنے پر مزید سرجنز بھی تعینات کئے جاسکتے ہیں، ٹرشری ہسپتالوں میں بھی افغان بھائیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت افغان زلزلہ زدگان کیساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر شریک ہے انھوں نے کہا کہ افغان بھائی دکھ کی اس گھڑی میں اپنے آپکو اکیلا نہ سمجھیں زلزلہ زدگان کو ہر قسم طبی سہولیات فراہم کی جائیگی، طبی امداد کی فراہمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  خیبر پختون خوا حکومت اس سلسلے میں افغان حکام کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر افغان بھائیوں کی ہر قسم مدد کی جائیگی، بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ زلزلہ زدگان کو طبی امداد کے علاوہ اشیاء خوردنوش اور دیگر اشیاء بھی بھیجی جائیگی،

مزید :

صفحہ اول -