سستے گھروں کا منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ، ذرائع

سستے گھروں کا منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ، ذرائع

  

 بہاولپور(بیورو رپورٹ)پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے سستے گھروں کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،پنجاب حکومت عالمی بینک کی مدد سے کم آمدن والے افراد کو سستے گھر دے گی،اس سلسلے میں عالمی بینک سے رواں سال دو ارب 31 کروڑ روپے کا قرض لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی عالمی بینک سے قرض کے معاملے پر پھر سے بات چیت کرے گی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سستے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا تھا،منصوبے کے تحت دس ہزار گھر پنجاب کی مختلف تحصیلوں میں بنائے جانے تھے۔رواں مالی سال کے بجٹ میں باقاعدہ اسکیم کو شامل کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں لاہور میں 700 سے زائد گھروں کی تعمیر رائے ونڈ کے مقام پر کی جائے گی۔اس منصوبہ میں کم آمدن والے افراد کو ساڑھے چودہ لاکھ روپے میں یہ گھر آسان اقساط پر ملے گا۔

مزید :

صفحہ اول -