وزیر دفاع سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات،باہمی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(آئی این پی)ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف نیوفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں باہمی تعاون کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ وزیر دفاع نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان ای سی اواور دیگر علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے فریم ورک کے اندر ترکمانستان کے ساتھ تعاون کو برقرار رکھے گا اور مزید بڑھائے گا، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون (2015) پر مفاہمت کی یادداشت کو اس کی اصل روح کے مطابق نافذ کیا جانا چاہیے۔ پاکستان اور ترکمانستان علاقائی استحکام، سلامتی، امن کے مشترکہ اہداف میں شریک ہیں،دونوں ممالک انسداد دہشت گردی کے اقدامات کے نفاذ میں قریبی تعاون کر سکتے ہیں۔ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور اقتصادی تعاون کے شعبے میں وسیع تعاون کی اچھی صلاحیت ہے۔دونوں فریقوں نے مشترکہ مفاد کے مختلف شعبوں بشمول سلامتی، انسداد دہشت گردی اور علاقائی واقتصادی روابط کو یقینی بنانے میں تعاون کرنے کا ارادہ کیا۔
ترکمانستان سفیر