الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے

 الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی اسلام آباد بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزار طارق فضل چوہدری کی جانب سے عادل عزیز قاضی پیش ہوئے، انہوں نے موقف دیا کہ عدالت الیکشن کمیشن کو کہے کہ اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد کو بڑھایا جائے اور نئی حلقہ بندیوں کے مطابق انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے جس پر الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے پر رضامندی ظاہر کردی۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ 65 روز میں نئی حلقہ بندیاں کرنے کے بعد نئے شیڈول کا اعلان کریں گے، حکومتیں بلدیاتی ا لیکشن میں رکاوٹیں ڈالتی ہیں، عدالت نے وفاقی حکومت کو آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کا حکم دے۔

 الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -