پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی ، مثبت کیسز کی شرح 2فیصد ہو گئی

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی ، مثبت کیسز کی شرح 2فیصد ہو گئی
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی ، مثبت کیسز کی شرح 2فیصد ہو گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح پھر سے بڑھنے لگی گزشتہ روز مثبت کیسز  کی شرح 2 فیصد سے تجاوز کرگئی۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 12ہزار 513 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 268 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد رہی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے ایک ہلاکت ہوئی جب کہ 75 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -