عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ، امریکی کروڈآئل کی قیمت 2.23 فیصدکم ہوگئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 103.8 ڈالرفی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے ۔ برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں 1.97 فیصدکمی آئی ۔ برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 109.5 ڈالرہوگئی۔