کراچی والوں کیلئے ایک اور بری خبر ، کے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے  34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست 

کراچی والوں کیلئے ایک اور بری خبر ، کے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے  34 پیسے فی یونٹ ...
کراچی والوں کیلئے ایک اور بری خبر ، کے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے  34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  کراچی والوں کے لئے بری خبر ہے کہ  کے الیکٹرک نے بجلی  11 روپے  34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دیدی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے  کی درخواست دائر کی ،نیپرا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں 4جولائی کو درخواست کی سماعت کریگا۔

 نیپرا درخواست کی سماعت کے بعد فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ کرے گا، اگر نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرلیتا ہے تو کراچی کے عوام کو 22ارب 65کروڑ روپےکا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -