کراچی میں وکیل نے سسرال میں گھس کر فائرنگ کر دی ، اہلیہ ، پھوپھی اور ساس زخمی 

کراچی میں وکیل نے سسرال میں گھس کر فائرنگ کر دی ، اہلیہ ، پھوپھی اور ساس زخمی 
کراچی میں وکیل نے سسرال میں گھس کر فائرنگ کر دی ، اہلیہ ، پھوپھی اور ساس زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں گھریلو تنازع پر وکیل نے اہلیہ، سسر، ساس اور پھوپھی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد اپنے آپ کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں منصور نامی وکیل نے اپنے سسرالیوں پر فائرنگ کردی جس سے اس کی اہلیہ، سسر، ساس اور پھوپھی زخمی ہوگئیں۔ ملزم نے اپنے آپ کو بھی گولی مار لی اور بعد میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ 
پولیس کے مطابق منصور ایڈوکیٹ کی اہلیہ نے خلع حاصل کرنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔ اسی دوران خاندان کے بڑوں نے معاملے کے پر امن حل کیلئے منصور کو بلوایا تاہم اس نے گھر میں گھس کر گولیاں چلادیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے سسر نے اس کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرارکھا تھا۔ پولیس نے جائے وقوع سے 30 بور پستول برآمد کرلیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔