خیبرپختونخوامیں 2 ماہ میں لمپی سکن کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ 

خیبرپختونخوامیں 2 ماہ میں لمپی سکن کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ 
خیبرپختونخوامیں 2 ماہ میں لمپی سکن کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا میں لمپی سکن کے کیسز بڑھنے لگے 2 ماہ میں لمپی سکن کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی لائیو  سٹاک ڈاکٹرعالم زیب کا کہنا تھا کہ مویشیوں میں لمپی سکن کے کیسز سامنے کے بعد انتظامیہ ویٹرنری ٹیم  کی مدد سے  ترکی سے درآمد ویکسین کے 50 ہزارٹیکے جانوروں کو لگوا چکی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ لپمی سکن سےمویشیوں میں شرح اموات ایک سے 5 فیصد تک ہے جب کہ لمپی سکن سے متاثرہ جانور کا گوشت اور دودھ قابل استعمال ہے تاہم اس بیماری سے  مویشیوں میں دودھ کی پیداواراور کھال متاثر ہوتی ہے البتہ لمپی سکن جانوروں سے انسانوں کو منتقل نہیں ہوتی ہے۔ 

ڈاکٹر عالم زیب کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا  میں 2 ماہ میں لمپی سکن کے 5 ہزار 341 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، بیماری کی روک تھام کے لیے بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سرحدوں پر 56 چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں اور چیک پوسٹوں پر جانوروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

واضح رہےکہ لمپی سکن کا پہلا کیس 22 اپریل کو ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آیا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -