انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ، سٹاک مارکیٹ سے بھی خوشخبری 

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ، سٹاک مارکیٹ سے بھی ...
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ، سٹاک مارکیٹ سے بھی خوشخبری 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اچانک ہوشربا کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اب تک 3 روپے 43 پیسے کمی ہو چکی ہے جس کے بعد ڈالر 208 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر دور روپے سستا ہونے کے بعد 211 روپے پر فروخت ہو رہاہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روز کے دوران 4 روپے 50 پیسے سستا ہواہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 42 ہزار 458 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 303 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 42 ہزار 761 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -