پی سی بی کا اہم اجلاس،کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کا امکان

پی سی بی کا اہم اجلاس،کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کا امکان
پی سی بی کا اہم اجلاس،کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کا امکان

  

   لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) گورننگ بورڈ کا اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں شروع ہوگیا ہےجس میں امکانات ہیں کہ کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کیا جائے گا ۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، جس میں آئندہ سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں قومی مینز اور ویمنز ٹیموں کی کارکردگی رپورٹ سمیت آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بورڈ اراکین کو بریفنگ دی جائے گی۔

قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے بنائی گئی وائٹ اور ریڈ بال فارمیٹ کے لیے الگ الگ پالیسی کی منظوری دی جائے گی جبکہ کرکٹرز کے معاوضوں میں اضافہ کیا جائے گا۔اجلاس میں سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنزکے سٹرکچر اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد کل پریس کانفرنس میں تفصیلات شئیر کریں گے۔

واضح رہے کہ رمیز راجا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو پی سی بی فیصل حسنین، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر سمیت ملک اسدعلی خان، عاصم واجد، عالیہ ظفر، عارف سعید اور جاوید قریشی شریک ہیں۔

مزید :

قومی -کھیل -