دعا زہرہ کے والد کی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست سپریم کورٹ نے نمٹا دی 

دعا زہرہ کے والد کی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست سپریم کورٹ نے نمٹا ...
دعا زہرہ کے والد کی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست سپریم کورٹ نے نمٹا دی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے دعا زہرا کے والد کی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست واپس لینے پر نمٹا دی ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس سجادعلی شاہ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی،دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ بچی کی عمرکم ہے اس لیے اسے شیلٹر ہوم بھیجا جائے 

مہدی کاظمی نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ دعا زہرا کا میڈیکل عدالت کے حکم پر ہوا لیکن اس کے لئے کوئی میڈیکل بورڈ نہیں بنا۔

جسٹس منیب اختر نے مدعی سے استفسار کیا کہ آپ نے ہائیکورٹ سے کیا استدعا کی تھی، جس پر مہدی کاظمی کے وکیل نے کہا کہ ہم نے عدالت عالیہ سے درخواست کی تھی کہ بچی کو طلب کیا جائے اور ہمارے حوالے کیا جائے ،مہدی کاظمی کے وکیل کے جواب پر جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے دعا زہرا کو بلا کر اس کا بیان تو ریکارڈ کرلیا، اس طرح استدعا تو پوری ہوگئی،جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ 2 ہائیکورٹس نے دعا کا بیان ریکارڈ کیا کہ جس میں اس نے کہا کہ وہ مرضی سے گئی ہے، جب لڑکی خود کہتی ہے کہ اسے اغوا نہیں کیا گیا تو کیس تو خود ہی ختم ہوگیا لیکن سندھ ہائیکورٹ نے پھر بھی احتیاط سے کام لیا۔

عدالتی استفسار پر مہدی کاظمی نے کہا کہ میری بیٹی کو ہراساں کیا گیا ہے ،اس نے دباو¿ میں بیان دیا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ اس نے تو آپ کے سامنے ہائیکورٹ میں بیان دیا تھاوہ تو بار بار کہہ رہی ہے کہ اس نے مرضی سے شادی کی ہے اسے اغوا نہیں کیا گیا، اگر دعا زہرا نے دوبارہ کہہ دیا کہ شوہرکےساتھ رہنا ہے تو کیا کریں گے۔

عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کا کہ آج ہی اس کا فیصلہ سنائیں گے جس کے بعد عدالت نے مہدی کاظمی کو چیمبر میں بلایا جس کے بعد دعا زہرا کے والد نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست واپس لے لی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -اہم خبریں -