لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا 

لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا 
لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ میرا کی جانب سے وکیل کے نہ پیش ہونے پراداکارہ میرا کی تکذیب نکاحِ کی اپیل خارج کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ارتضی رباب عرف میرا کی جانب سے دائر کردہ تکذیب نکاحِ کی اپیل عدم پیروی کے باعث خارج کردی ہے۔عدالت کی جانب سے بار بار اداکارہ کو نوٹس جاری کیے گئے تاہم ان کے وکیل پیشی کے لئے عدالت نہیں پہنچے جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسن نے اپیل خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ اداکارہ میرا نے سیشن عدالت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اداکارہ میرا نے2007 کا نکاح نامہ عدالت میں چیلنج کیا تھا جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ عتیق الرحمان سے فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ملیں اور متعدد ممالک کے دورے بھی کیے۔
اداکارہ میرا کے مطابق نکاح نامہ جعلی اور جھوٹا ہے لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے، یاد رہے کہ اس سے قبل فیملی کورٹ بھی میرا کا دعویٰ خارج کرچکی ہے۔

مزید :

تفریح -