لاہور  ، 14 سالہ لڑکی کو گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا گیا

لاہور  ، 14 سالہ لڑکی کو گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا گیا
لاہور  ، 14 سالہ لڑکی کو گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے علاقے نشتر ٹاؤن سے 14 سالہ لڑکی کو گھر میں گھس کر  گن پوائنٹ پر  اغواء کرلیا گیا ۔

نجی ٹی وی  24 نیوز کے مطابق  گزشتہ روز لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں 3 مسلح ملزمان  گھر میں گھسے  اور اہلخانہ  کو اسلحے کے زور پر ایک کمرے میں بند کر دیا جس کے بعد ملزمان نے  14 سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا۔  

نجی ٹی وی کے مطابق مغویہ مقامی سکول میں میٹرک کی طالبہ  تھی جو اہلخانہ کے ہمراہ نشتر ٹاؤن میں ہی رہائش پزیر تھی ۔  واقعے کے وقت لڑکی گھر پر ہی موجود تھی ، اغواء کار لڑکی کو رکشے میں  بٹھا کر فرار ہوئے ۔

اہلخانہ کی شکایت پر تھانہ  نشتر ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔