افغانستان میں آنے والے زلزلے میں 30 پاکستانی بھی جاں بحق، تفصیلات سامنے آ گئیں 

افغانستان میں آنے والے زلزلے میں 30 پاکستانی بھی جاں بحق، تفصیلات سامنے آ ...
افغانستان میں آنے والے زلزلے میں 30 پاکستانی بھی جاں بحق، تفصیلات سامنے آ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )آپریشن ضرب عضب کے دوران سرحد پارکر کے افغانستان منتقل ہونے والے 30 پاکستانی ایک روز قبل آنے والے لرزہ خیز زلزلے کی زد میں آ کر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جن کا تعلق مدا خیل قبیلے سے بتایا جارہاہے ۔
مقامی اخبار ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق تباہ کن زلزلے کے باعث افغانستان میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں ، موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی جانب سے امدادی ٹرک ہمسائے ملک روانہ کر دیئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ زلزلے سے لکی مروت میں ایک گھر جبکہ دتا خیل میں ایک چوکی کو نقصان پہنچا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی حکام الور منڈی پر پاک افغان سرحد عارضی طور پر کھولیں گے جس کے بعد مرنے والوں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کی جائیں گی۔میران شاہ میں فوجی ذرائع نے بتایا کہ غلام خان بارڈر پر زخمیوں کو منتقل کرنے کے انتظامات کرلیے گئے ہیں، جنہیں علاقے میں قائم خصوصی کیمپوں میں فضائی راستے سے پہنچایا جائے گا۔
دوسری جانب زلزلے کے جھٹکوں سے تحصیل دتا خیل میں ایک چوکی گرنے سے ایک فوجی جوان کی جان چلی گئی جبکہ دیگر 2 زخمی ہوگئے۔ حکام نے مزید بتایا کہ ضلع لکی مروت کے علاقے پیزو میں گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک مقامی فٹ بالر کاشف عالم کی بھی موت ہوئی۔
خیال رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب افغانستان میں آنے والے ہلاکت خیز زلزلے سے ایک ہزار افراد ہلاک جبکہ 1500 زخمی ہوگئے تھے جن میں سے زیادہ تر کی حال تشویشناک بتائی گئی۔

مزید :

قومی -