جی ٹی روڈ کا نام ڈیتھ روڈ رکھ دینا چاہیے، چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان

 جی ٹی روڈ کا نام ڈیتھ روڈ رکھ دینا چاہیے، چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور ...
 جی ٹی روڈ کا نام ڈیتھ روڈ رکھ دینا چاہیے، چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نےکہا کہ جی ٹی روڈ کا نام ڈیتھ روڈ رکھ دینا چاہئے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق   نور عالم خان کی زیر صدارت  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ، کمیٹی میں وزارت مواصلات کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیاگیا۔ کمیٹی ممبر روحیل اصغر نے کہا کہ این 5 جی ٹی روڈ کی بری حالت ہے، 5 جگہ ٹول ٹیکس دینا پڑتا ہے، چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نےکہا کہ  جی ٹی روڈ کا نام ڈیتھ روڈ رکھ دینا چاہیے، ٹرک اور بسیں بھی فاسٹ ٹریک پر چل رہی ہوتی ہیں، موٹرویز پر بڑی تعداد میں حادثات ہو رہے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ  موٹروے اور جی ٹی روڈ کی بہتر مرمت کی جائے، نور عالم یقینی بنائیں کہ بسیں اور ٹرک اپنی لائن میں چلیں، موٹروے کے لوگ کام نہیں کرتے، غلط اوور ٹیکنگ پر چالان کریں، آئی ٹی ایس سسٹم صرف ایم 5 پر ہے اور موٹروے پولیس کی تعداد کم ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے  موٹروے پولیس میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نئی بھرتیوں کی ہدایت بھی دی ۔

مزید :

قومی -