امریکی ماڈل کی انسٹاگرام سٹوری کا معاملہ، آمنہ الیاس نے بھی منال خان سے فرمائش کردی

امریکی ماڈل کی انسٹاگرام سٹوری کا معاملہ، آمنہ الیاس نے بھی منال خان سے ...
امریکی ماڈل کی انسٹاگرام سٹوری کا معاملہ، آمنہ الیاس نے بھی منال خان سے فرمائش کردی
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین کے بعد اب ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس بھی منال خان کو ٹرول کیے بنا نہ رہ سکیں۔

کچھ دن قبل اداکارہ منال خان کی جانب سے امریکی سوشل میڈیا سٹاراور ماڈل کائیلی جینر کے ناشتے کی تصویر  کا سکرین شاٹ لے کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگایا گیا جس کے بعد منال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں اور صارفین نے ان پر خوب میمز بنائیں تاہم اب آمنہ الیاس بھی ان سوشل میڈیا صارفین میں شامل ہوگئی ہیں جو منال کو ٹرول کررہے ہیں۔

آمنہ الیاس نے فالسوں، انگور، خوبانی، آڑو اور کیلوں کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی منال کو ٹیگ کیا۔

آمنہ نے محبت کے اظہار والا ایموجی بنایا اور ساتھ ہی لکھا کہ 'میرا پلیٹر بھی پوسٹ کرو'۔

مزید :

تفریح -