لاہور ہائیکورٹ نے ای ٹکٹنگ سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے ای ٹکٹنگ سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا
لاہور ہائیکورٹ نے ای ٹکٹنگ سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے ای ٹکٹنگ سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سنگل بینچ کاای ٹکٹنگ سے متعلق فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیاہے ۔

یکم جون کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہر میں سیف سٹی ای ٹکٹنگ چالان کیخلاف تمام درخواستیں منظور کرتے ہوئے ای ٹکٹنگ چالان غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر کیمروں سے ای چالان نہیں کیا جاسکتا۔واضح رہے کہ سیف سٹی اتھارٹی نے ٹریفک سگنلز پر کیمرے اور سنسرز لگا رکھے ہیں، جن سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودبخود چالان ہو جاتا ہے اور چالان گاڑی مالک کے گھر پہنچ جاتا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -