پی ڈی ایم اب آئی ایم ایف بن چکی ہے،  پی ٹی آئی

پی ڈی ایم اب آئی ایم ایف بن چکی ہے،  پی ٹی آئی
پی ڈی ایم اب آئی ایم ایف بن چکی ہے،  پی ٹی آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ  این آراوکیلئےملک کوعدم استحکام کی جانب دھکیل دیاگیا,پی ڈی ایم آئی اب  ایم ایف بن چکی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  فرخ حبیب  کا کہنا تھا کہ   یوٹیلیٹی سٹوروں  پر تاریخ کی بڑی سبسڈی عمران خان نے دی، امپورٹڈحکومت روزعوام سےجھوٹ بولتی ہے،پاکستان کے مزدور اور دیہاڑی دار سے جھوٹ بولا گیا، شہباز شریف نے مزدورکی تنخواہ 25ہزار کرنے کا اعلان کیا،کہا گیا کم سے کم اجرت کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا ،اب کہتے ہیں کم سےکم اجرت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی کو ہوگا، یہ اپنے ہی جاری کر دہ نوٹیفکیشن پر یو ٹرن لے چکے ہیں ۔ امپورٹڈحکومت نےترامیم کےذریعےنیب کوتالالگادیا، یہ بجٹ میں 3 تبدیلیاں کرچکےہیں.

فرخ حبیب نے کہا کہ  اِن کے دور میں گنے کے کاشت کار کا استحصال ہوتا تھا،شہباز شریف  جعلی اور امپورٹڈ وزیراعظم بن چکے ہیں ،  اقتصادی سروے میں واضح اعدادوشمار سامنے آگئے،  عمران خان نے27فیصد ایکسپورٹ میں اضافہ کیا،  عمرا ن خان دور میں نئی ٹیکسٹائل انڈسٹریز لگ رہی تھیں، ہم احساس پروگرام سے غریب کا سہارا بنے ہوئے تھے، عمران خان کا احساس پروگرام دنیا میں چوتھے نمبر پر آیا تھا، 

ہم ٹیکس ریفارمز لے کر آئے، بڑی صنعتوں میں اضافہ کیا، ملک میں چینی20 لاکھ ٹن اضافی پیدا ہوئی،اس لیے قیمت کم ہے،رواں سال شوگرملزنے 75 لاکھ ٹن چینی پیدا کی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -