بابر اعظم نے کرکٹ سے اپنی لگن کی نئی مثال قائم کر دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹریننگ کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، یہی وجہ ہے کہ کنگ بابر اعظم ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیسٹ سکواڈ کی ٹریننگ 26 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگی لیکن بابر اعظم نے ابھی سے امام الحق کے ہمراہ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ جاری رکھے ہو ئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں گھنٹوں بیٹنگ پریکٹس کرتے ہیں وہ صبح کے اوقات میں ٹریننگ کے لیے پہنچ جاتے ہیں اورجہاں انہیں کوئی کمی محسوس کرتے ہیں اس کیلئے پریکٹس شروع کر دیتے ہیں ،بابر اعظم نے آج سلیب کی مدد سے خصوصی ٹریننگ کی، اس موقع پر اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم نے باؤنس کے ساتھ اُنہیں بیٹنگ پریکٹس کرائی۔