سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے 17 فیصد سیلز ٹیکس ، 30 روپے پٹرولیم لیوی کا معاہدہ کیا ، وزیر اعظم 

سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے 17 فیصد سیلز ٹیکس ، 30 روپے پٹرولیم لیوی کا معاہدہ ...
سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے 17 فیصد سیلز ٹیکس ، 30 روپے پٹرولیم لیوی کا معاہدہ کیا ، وزیر اعظم 

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  حکومت سنبھالنےکےبعدکئی چیلنجزکاسامناتھا،سابق حکومت نےآئی ایم ایف سے 17 فیصدسیلزٹیکس لگانےکامعاہدہ کیا، سابق حکومت نےآئی ایم ایف سے 30 روپےپٹرولیم لیوی کامعاہدہ کیا، ماضی کی حکومت کی غلط پالیسیوں کاخمیازہ آج عوام بھگت رہےہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی حکومت نےشکست دیکھتےہوئےتیل کی قیمتیں کم کردیں، پی ٹی آئی حکومت نےتیل کی مدمیں کوئی رقم مختص نہیں کی، سابق حکومت نےساڑھے 3 سال قوم کوایک دھیلےکاریلیف نہیں دیا، کچھ ساتھیوں کی رائےتھی کہ انتخابی اصلاحات کرکےالیکشن میں جایاجائے مگر  اتحادی حکومت نےفیصلہ کیاکہ اپنی آئینی مدت پوری کریں گے، مسلسل محنت اوریکسوئی کےساتھ آگےبڑھیں گے،   ماضی میں جھانکنےاوررونےدھونےسےکچھ نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  گزشتہ 75 سال میں قیام پاکستان کےمقاصدحاصل نہیں ہوئے، چین کب تک ہماری مددکرےگا،  پاکستان آج مشکل وقت سےگزررہاہے، چین نےپاکستان کو 2.3 ارب ڈالرفراہم کرنےکاوعدہ کیاہے، چین،سعودی عرب،ترکی سمیت کئی دوست ممالک نےہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا، ماضی کی حکومت نےدوست ممالک کےساتھ تعلقات خراب کیے، اللہ اس قوم کی اصلاح کرتاہےجوخوداپنی اصلاح کیلئےتیارہو۔

انہوں ںے کہا کہ چین اور سعودی عرب کب تک ہماری مدد کرتے رہیں گے؟ ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ان کا مزید کہنا تھا کہ  خدا اسی قوم کی حالت بدلتا ہے جو اپنی حالت بدلنے کے اٹھ کھڑی ہو، اللہ نے اس قوم کو بے پناہ قدرتی وسائل سے مالامال کیا ہے، جس کی شاندار مثال ریکوڈک ہے جس سے ہم تاحال استفسادہ نہیں کر پائے ، یہ قوم کا نہیں قیادت کا قصور ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -