افغانستان میں تباہ کن زلزلہ، طالبان نے دنیا سے مدد مانگ لی 

افغانستان میں تباہ کن زلزلہ، طالبان نے دنیا سے مدد مانگ لی 
افغانستان میں تباہ کن زلزلہ، طالبان نے دنیا سے مدد مانگ لی 
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں آنے والا تباہ کن زلزلہ لگ بھگ ایک ہزار زندگیاں نگل گیا ہے اور اب بھی بے شمار لوگ ملبوں تلے دبے ہوئے ہیں اور طالبان حکومت کی طرف سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹرسکیل پر 5.9تھی۔ اس تباہی کے ہنگام طالبان کی طرف سے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے سے افغانستان کا صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جس کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ محمد امین حزیفہ کا کہنا ہے کہ ”صوبے میں اس قدر اموات ہوئی ہیں کہ لوگ زلزلہ آنے کے بعد سے قبریں کھودنے میں لگے ہوئے ہیں۔

خدشہ ہے کہ صرف پکتیکا میں ایک ہزار سے زائد لوگ جاں بحق اور 1500سے زائد زخمی ہوئی ہے۔اب بھی سینکڑوں لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس وقت ہمیں عالمی برادری کی مدد کی اشد ضرورت ہے۔“