سیلابی صورتحال ، سینے تک پانی میں ڈوبا شہری اپنے نوزائیدہ بچے کو اٹھائے گھر پہنچ گیا

سیلابی صورتحال ، سینے تک پانی میں ڈوبا شہری اپنے نوزائیدہ بچے کو اٹھائے گھر ...
سیلابی صورتحال ، سینے تک پانی میں ڈوبا شہری اپنے نوزائیدہ بچے کو اٹھائے گھر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی طرح بھارت میں بھی شدید طوفانی بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ ایسے میں ریاست آسام سے ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس ایک شخص سینے تک پانی میں ڈوبا ہوتا ہے اور اپنے نوزائیدہ بچے کو ہاتھوں پر اٹھائے گھر آ رہا ہوتا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ ویڈیو ساشنکا چکرورتی نامی ٹوئٹر صارف کی طرف سے پوسٹ کی گئی ہے، جس نے اس نومولود کا نام بھگوان کرشنا بتایا ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کا باپ خود کمر تک پانی میں ڈوبا ہوتا ہے اور اس حالت میں بچے کو ہاتھوں پر اٹھائے اپنے گھر میں داخل ہو رہا ہوتا ہے۔
باہر گلی میں اور گھر کے اندر کمر سے اوپر تک پانی جمع ہوتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلی میں کھڑی ایک گاڑی پوری کی پوری پانی میں ڈوبی ہوتی ہے۔ اس ویڈیو پر کمنٹس میں لوگ اس بچے کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کر رہے ہیں اور اسے اتنے پانی میں اٹھا کر لانے والے باپ کی بھی تعریف کر رہے ہیں۔ ایک شخص نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ”درحقیقت ہر دن فادرز ڈے ہوتاہے۔“